|
سالانہ درس
حدیث
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک
کریں
05-12-2009
|
ملتان
(واقعہ نگار)
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم
اعلٰی پروفیسر سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا کہ اسلام دین رحمت ہے
، یہ باہمی الفت کا پیغام دیتا ہے ، فرمان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کے مطابق ہر صاحب ایمان الفت اور محبت کا پیکر ہوتا ہے ۔ مسلمانوں
کے درمیان تفرقہ بازی ، قتل و غارت اور دنگا فساد کرنے والے
مسلمان کہلاوانے کے حق دار نہیں ۔ قبلہ شاہ جی گزشتہ شب جامعیہ رضویہ
مصباح القرآن وہاری چوک کے 11 سالانہ جلسہ سے خطاب فرما رہے تھے ۔اجلاس
کی صدارت علامہ مظہر سعید کاظمی مرکزی امیر جماعت اہلسنت نے کی ،اجلاس
سے مفتی اقبال چشتی ،سید شبیر حسین شاہ ،علامہ فاروق احمد سعیدی اور
دیگر علما نے خطاب کیا ۔
09-11-2009 ۔ ملتان ۔ ڈیلی ایکسپریس
|
|
قرآن مجید نبی کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا زندہ جاوید معجزہ ہے
|
لندن ۔ جماعت
اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی پروفیسر سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا
کہ حضور صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم نبی رحمت کو اللہ تعالٰی نے وہ تمام
معجزات جو سابقہ انبیاءکرام کو فرداً فرداً عطاکئے وہ اجتماعی طور پر عطا
کردیئے ، آپ سراپا معجزہ ہیں اور قرآن مقدس حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اور زندہ جاوید معجزہ ہے اور معجزہ معراج ہی کے
ذریعہ آپ کو وہ قرب الہٰی حاصل ہوا جو دیگر انبیاء کو حاصل نہ ہوا ۔حضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کا یہ کمال ہے کہ آپ معراج پر تشریف لے گئے اور
پھر اپنی امت میں واپس بھی آگئے آپ سرکار مدینہ اللہ تعالٰی کے محبوب بھی
تھے اور اپنی امت کے غم خوار اور شفیق اور شافع بھی ہیں اور انشاءاللہ ایک
بندہ مومن جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطیع اور فرمان بردار ہے اسے
قبر و قیامت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی ۔ قبلہ
شاہ جی جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں سالانہ معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کانفرنس اور مولود مولٰی علی مرتضٰی کانفرنس سے مہمان خصوصی کی
حثییت سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ جس کا میں مولٰی ہوں علی اس کے مولٰی ہیں اور میں علم
کا شہر ہوں اور علی اس کے دروازہ ہیں ۔
20-07-09(
جنگ )
|
پاکستان کو
ناکام ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے
|
برمنگھم ۔
جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا
ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں اور تمناوں کا مرکز ہے ۔وہ پوری ملت اسلامیہ کے
لئے اہم اور مرکزی حثییت رکھتا ہے ۔ اسے ایک عالمگیر سازش کے تخت کمزور کیا
جا رہا ہے ۔ اسے اقتصادی ، معاشی اور معاشرتی سطح پر ایک ناکام اور بے اثر
ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وہ گزشتہ روز یہاں حضرت امیر ملت سنٹر
میں صاحبزادہ پیر سید منورحسین جماعتی صاحب کی صدارت میں اہلسنت کی مختلف
تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر
اہلسنت و الجماعت نے اپنی ذمہ داریاں نہ نبھائیں اور پاکستان کے اندرونی
اور بیرونی دشمنوں کو ناکام نہ کیا تو اس سے پاکستانی قوم کو ناقابل تلافی
نقصان پہنچے گا ۔ قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے
کہ آج جماعت اہلسنت والجماعت میں بیداری اور ذمہ داری کا احساس پیدا
ہوا ہے اور ملک کے 18 کروڑ عوام دہشت گردوں اور خودکشوں کے خلاف ڈٹ گئے اور
اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ چند برس قبل پاکستان میں
دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف بولنا بھی مشکل تھا لیکن پاکستان کے
عوام نے اب یہ محسوس کر لیا ہے کہ جب تک دہشت گرد اور خودکش موجود ہیں یہ
جنگ جاری رہے گی اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر قدم روکا جائے ۔ انہوں
نے عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اہلسنت والجماعت کی قیادت کو
ہر سطح پر مضبوط کریں ۔
10-07-09(
جنگ )
|
پیر سید
ریاض حسین شاہ صاحب الجامعتہ الکریمیہ رشلم مانچسٹر میں کل خطاب
فرمائیں گے
|
مانچسڑ ۔ الجامعتہ الکریمیہ رشلم مانچسڑ میں 10 جولائی کو
مفسر قرآن پیر سید ریاض حسین شاہ ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان حالات و
حاضرہ میں مسلم امہ کی ذمہ داریاں کے عنوان سے پونے ایک بجے خطاب فرمائیں
گے ۔
09-07-09(
جنگ )
|
اہلسنت ایک پرامن جماعت ہے جس نے
پاکستان کی تخلیق میں بنیادی کردارادا کیا۔
|
لندن ۔ جماعت اہلسنت کے ناظم
اعلٰی علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا کہ اہلسنت ایک پر امن جماعت ہے
جس نے پاکستان کی تخلیق میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ ملک میں نظام مصطفٰی
صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ جماعت اہلسنت کی خواہش تھی اور جمہوری طریقے سے
وہ اس کی جدوجہد بھی کرتی رہی تاہم کبھی حکومتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں
کی ۔ روس کے خلاف جنگ میں جنرل ضیاء الحق کی مخالفت پر جیلیں بھی کاٹیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کو پیدا نہیں کیا بلکہ یہ امریکہ کے پیٹ
سے پیدا ہونے والے لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ہمارے تین
سے چار سو علما ء کو شہید اور مزارات کو نقصان پہنچایا گیا ۔ علما ء کی
لاشوں کو قبروں سے نکال کر درختوں سے لٹکایا گیا ۔ علمائے اہلسنت کو طیش
دلانے کے لیے ڈاکڑ سرفراز نعیمی کو شہید کردیا گیا مگر ہم کوئی لشکر تشکیل
نہیں دیں گے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی صورت میں علما ء و مشائخ کی ذمہ داری
ہے کہ وہ قافلہ اسلام کو درست رخ پر ڈالیں ۔ اسلام کی اقدار کا تخفظ اور
پاکستان کا استحکام ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔ حکومت دہشت گرد عناصر سے
سخت ہاتھوں سے نمٹے ۔ قبلہ علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا کہ سوات
میں لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ، حکومت متاثرین کے لئے درست کام
نہیں کر رہی اور نہ ہی ان کے مسائل کو سمجھ رہی ہے ۔ سوات کے متاثرہ بھائی
بہنوں کے لیے اہلسنت جماعت کی جانب سے لنگر اور دیگر امدادی سامان تقسیم
کیا گیا ہے ۔
02-07-09(
جنگ )
|
|
بقائے پاکستان کے
لئے اہلسنت سے تعلق رکھنے والوں کو متحد ہو نا ہوگا۔قائد اہلسنت علامہ پیر
سید ریاض حسین شاہ
|
لندن ۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم
اعلیٰ مفکر اسلام مفسر قرآن قائد اہلسنت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ
نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت و بقا اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو خاک
میں ملانے کے لئے پوری دنیا میں اہلسنت و الجماعت اور یا رسول اللہ کہنے
والوں کو متحد و منظم ہونا ہوگا۔اس مشن کی تکمیل کے لئے پروفیسر سید مظہر
سعید کاظمی صدر جماعت اہلسنت پاکستان کی قیادت میں ہم پوری دنیا میں اتحاد
کا پیغام پہنچائیں گے۔اسی مقصد کے لئے سنی اتحاد کونسل کا قیام عمل میں
لایا گیا ہے اور صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ممبر قومی اسمبلی پاکستان کو
اس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید منور
حسین جماعتی سرپرست مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ ، قاضی عبد العزیز
چشتی نے کہا کہ ارض مقدس پاکستان جو اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا آج
تاریخ کے اس نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اس واحد اسلامی ایٹمی قوت کے خلاف
دشمن ہرزہ سرائی اور سازشوں میں شب و روز مصروف ہیں ہمیں اپنے اسلاف کے
راستے پر چلتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ رضائے الٰہی کے لئے متحد و منظم ہو کر
سچا سپاہی بن کر استحکام پاکستان کی تحریک میں شامل ہونا چاہیئے۔
28-06-09(
جنگ )
|
|
قبلہ شاہ
صاحب 28جون کو عالمی سنی کا نفرنس برطانیہ میں خطاب فرمائیں گے |
|
برمنگھم ۔ جماعت اہلسنت پا کستان کے
مر کزی نا ظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب
دو روزہ عالمی سنی کانفرنس میں خطاب فر مائیں گے یہ کا نفرنس برمنگھم میں
منعقد ہو گی ۔
26-06-09 |
|
قائد اہلسنت حضرت
علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ۔سینکڑوں
لوگوں نے الوداع کیا۔ |
|
گذشتہ روز جماعت اہلسنت
پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور سر پرست اعلیٰ ایمز ایجو کیشن سسٹم مفکر
اسلام مفسر قرآن قائد اہلسنت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب ،
اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے جماعت اہلسنت اور ادارہ تعلیمات
اسلامیہ کے سینکڑوں اراکین کے ہجوم میں ادائیگی
عمرہ کے لئے
روانہ ہوئے۔اس موقع پر علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے فرمایا کہ حرمین
شریفین میں استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔پاکستان کی
غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت
تک اس صورتحال کی پر امن رہ کر مذمت کرتے رہیں گے جب تک ایک بھی دہشت گرد
باقی ہے۔
15-06-09
|
 |
|
" سانحہ لاہور میں کسی فرقے یا مسلک کو نامزد نہیں کرنا چاہیے "
اس میں بھارت
اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جو مختلف فرقوں کو لڑانا چاہتے ہیں ۔ |
|
لاہور ۔ جماعت اہلسنت
پاکستان کے ناظم اعلٰی قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا ہے کہ کل کے
لاہور سانحہ میں کسی مخصوص گروہ ، فرقے یا مسلک کو نامزد نہیں کرنا چاہئیے
بلکہ اس میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جو مختلف فرقوں کو آپس میں لڑانا
چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکڑ سرفراز نعیمی بہت
بڑے عالم تھے اور وہ پاکستان اور عالم اسلام کا سرمایہ تھے انکا خلا ء کبھی
پورا نہیں ہو سکے گا ۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ جتنے بھی
معاملات ہوتے ہیں ان میں سیاسی جماعتوں کو تو اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن
مذہبی جماعتوں کو پوچھا تک نہیں جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو آج امریکہ کے
خلاف لڑ رہے ہیں کل وہی امریکہ کے جھنڈے تلے لڑتے رہے ہیں ۔
13-05-09
(روزنامہ ایکسپریس) |
 |
|
سوات آپریشن کی حمایت کرتے ہیں ، شہید فوجیوں کو اعزازات دیئے جائیں ۔ علما ء اہلسنت |
|
کراچی ۔ جماعت
اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا ہے کہ
شدت پسندوں نے علما ے و مشائخ کو خدمت اسلام اور اعلائے کلمتہ الحق کی
پاداش میں شہید کیا ہے ۔ ان شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
جماعت اہلسنت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہید ہونے والے علما ء و مشائخ کو
نشان پاکستان دیا جائے ۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے فرمایا کہ ملک کی
سالمیت کو داو پرلگا کر امریکی مفادات کا تخفظ اور امداد کے نام پر بھیک
مانگنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔ انہوں نے فرمایا کہ وطن عزیز ڈورن حملوں
اور شدت پنسدوں کا شکار ہے ۔ شدت پسندوں کا امریکہ سے گہرا تعلق ہے یہ
پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف امریکی حملے کا جواز فراہم کرنے کے
ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ نفرتوں کے خاتمے کے لیے جماعت اہلسنت جمعے سے ملک
گیر مہم چلائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی سہ پہر النسا ء
کلب گلشن اقبال میں جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام تخفظ پاکستان علما ء
و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
09-06-09
(جنگ) |
|
ملکی سا لمیت کے
خلاف سازش کرنے والوں کو معاف نہ کیا جائے۔
|
|
اسلام آباد ۔جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض
حسین شاہ صاحب نے قوم کو بیدار کرنے کے لئے محبت
پاکستان تحریک کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ تخریب اور فساد کی زبان
استعمال کرتے ہیں وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔موجودہ طالبان کی صورت
غیر ملکی سازشیوں کی ایجنٹ ہے اس کا خاتمہ پاکستان اور اسلام کو بچانے کے
لئے ضروری ہے سوات کا آپریشن جاری رکھا جائے پاکستان کی سا لمیت کے خلاف
سازش کرنےوالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے ۔متاثرہ تیرہ لاکھ افراد جو
بے گھر ہو چکے ہیں ان متاثرین کی امداد کے لئے جماعت اہلسنت پاکستان نے
عالمی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل
نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ
بلوچستان کے مسئلہ کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے ۔بلوچستان کی غربت اور
پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے فراخ دلانہ پالیسی اختیار کی جائے۔
19-05-09 |
|
اہلسنت تنظیموں کا تحفظ پاکستان مہم شروع کرنے کا فیصلہ |
|
لاہور
(پ
ر) اہلسنت کی 20 جماعتوں نے طالبانائز
یشن کی مزاحمت ، پاکستان میں امریکی مداخلت ، ڈرون حملوں کیخلاف ملک گیر
احتجاجی تحریک اور بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی فضا کے خلاف چاروں صوبوں
میں " تخفظ پاکستان مہم " شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم کے دوران ملک
بچاو کانفرنسوں اور گو طالبان گو ریلیوں کے انعقاد کے علاوہ سفیروں سے
ملاقاتیں کی جائیں گی اور صدر ، وزیراعظم ، چیف آف آرمی سٹاف ، ارکان
اسمبلی اور اخبارات و صحافیوں کے نام خطوط لکھے جائیں گے جبکہ 17 مئی کو
اسلام آباد میں ملک گیر علما ء و مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ یہ
فیصلہ جماعت اہلسنت کی دعوت پر سید ریاض حیسن شاہ صاحب کی رہائشگاہ پر
اہلسنت تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت جماعت
اہلسنت کے امیر صاحبزادہ سعید کاظمی نے کی جبکہ دیوان آل سیدی ، سید ریاض
حیسن شاہ ، حاجی فضل کریم ایم این اے ، ڈاکڑ سرفراز نعیمی ، قادری زوار
بہادر ، سابق وفاقی وزیر الحاج حنیف طیب ، ثروت اعجاز قادری ، انجینر سلیم
اللہ خان ، پیر افضل قادری ، مفتی محمد خان قادری ، پیر سید منور حیسن شاہ
جماعتی ، میاں فاروق مصطفائی ، پروفیسر محمد احمد اعوان ، صاحبزادہ حمید
جان سیفی ، سید ارشد گردیزی ، صاحبزادہ محمود رضوی ، شبیر سید ، معصوم حسین
نقوی ، پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی ، علامہ ظفر محمود فراشوی ، علامہ
محمد اشرف سعیدی ، ملک محبوب الرسول قادری ، سابق وزیر آزاد کشمیر صاحبزادہ
سید صفدر حامد رضا ، پیر خالد سلطان قادری ، پیر محمد چشتی ، مولانا غلام
محمد سیالوں ، مفتی محمد صدیق ہزاروی ، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی اور
دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ جماعت اہلسنت کے سیکرٹری اطلاعات نواز کھرل کے
مطابق اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے 9 رکنی سپرم کونسل کا
اعلان بھی کیا گیا جس میں صاحبزادہ حاجی فضل کریم ، الحاج حنیف طیب ،
صاحبزادہ حامد رضا ، قاری زوار بہادر ، شاداب رضا ، پیر افضل قادری ،
صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی ، مفتی محمد خان قادری اور صاحبزادہ سید صفدر
شاہ گیلانی شامل ہونگے ۔ جبکہ سید صفدر شاہ اس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہونگے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ سید ریاض حیسن
شاہ صاحب نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا
شکار کرنے کے لیے طالبان کو استعمال کر رہے ہیں اس لیے طالبان کا راستہ
روکنے اور امریکہ سے آزادی کے لیے محب وطن قوتیں متحد ہو جائیں ۔
09-05-09
(روزنامہ ایکسپریس)
|
|
قبلہ
سید ریاض حسین شاہ صا حب کا انٹرویو
(نیویارک )
تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں ۔۔۔۔
17-04-09 |
|
سعادتوں کی
تسخیرعلم و اطاعت اور عقیدہ و عمل ہی سے ممکن ہوتی ہے
|
لندن ۔غوث
اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید
ریاض حسین شاہ صاحب مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ، سرپرست اعلیٰ
ادارہ تعلیمات اسلامیہ ، نے کہا کہ سیدی و سندی و مولائی سید عبد
القادر الجیلانی قدس سرہ العزیز کا اسم گرامی ''وجود تقدس ''کی خوشبو ہے۔
آپ کی تاریخ بذات خود تاریخ کے ماتھے پر ''پر شہامت ''کا جھومر ہے۔زاویہ علم
میں بیٹھنے والوں کے لئے آپ کا حوالہ مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ کے
تصور سے ''آفات و بلیات ''برف کی طرح پگھلنے لگ جاتے ہیں۔
آپ معلم بھی تھے اور داعی حق بھی۔آپ نبی اور رسول نہیں تھے لیکن نبیوں اور
رسولوں کے حسب و نسب کی نورانی کرنوں نے آپ کو اپنی آغوش میں پالا تھا
۔انہوں نے کہا کہ شیخ کی زندگی سے معلوم ہوتا ہے کہ سعادتوں کی تسخیر
علم و اطاعت اور عقیدہ و عمل ہی سے ممکن ہوتی ہے۔
11-04-09 |
|
بر طانیہ ۔ سیرت رسول کا مطالعہ
مسلمانوں کے لئے لازم ہے ۔قائد اہلسنت پیر سید ریاض حسین شاہ کا ما نچسٹر
میں جمعہ سے خطاب |
|
بر طانیہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستان کے مر کزی نا ظم اعلی ، معروف روحانی
پیشوا مفسر قرآن قائد اہلسنت حضرت پیرسید ریاض حسین شاہ صاحب نے ما
نچسٹر کی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے
لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ اور اس کو اپنا نا لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
پیغمبر اسلام کی زند گی کے روشن اصولوں کے ذریعے سے ہی آج مسلمان کا میا بی
اور کا مر انی کی راہوں پر گا مزن ہو سکتے ہیں ۔
05-04-09 |
|
قائد اہلسنت پیر سید ریاض حسین شاہ کا لندن
ایئر پورٹ پر شاندار استقبال |
|
لندن جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم
اعلیٰ ، ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سر پرست اعلیٰ مفسر قرآن ، مفکر
اسلام ، علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب کا لندن ایئر پورٹ پر شاندار
استقبال کیا گیا۔اس موقع پر جماعت اہلسنت برطانیہ کے راہنمائوں اور کارکنوں
سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا پیغمبر اسلام نے کائنات میں محبت ، امن
کو فروغ دیا نفرتوں کے بیج جڑوں سے اکھاڑ پھینکے آج دنیا میں قیام امن کے
لئے نبی امن و آشتی کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا۔ اس موقع پر علی نوید ، آصف
پراچہ ، ڈاکٹر مبشر بھی موجود تھے۔
31-03-09 |
|
کپیٹل ہل
۔امریکہ ۔ میں محفل میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی تصویری جھلکیاں
click here |
|
انٹر نیشنل پیس مشن کی تصویری
جھلکیاں
click here |
|
رحمتہ
اللعالمین کی تعلیمات عدل وانصاف ، صبر و تحمل اور محبت و برداشت کی پیروی
ہی سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔قبلہ سید ریاض
حسین شاہ |
|
واشنگٹن ۔
واشنگٹن ڈی سی کی رے برن بلڈنگ میں انٹر نیشنل پیس مشن کے زیر اہتمام تاریخ
میں پہلی مرتبہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ”عالمی امن ، انسانی حقوق
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
ورثہ“ تھا۔اس تاریخی محفل میلاد میں معروف روحانی
پیشوا مفسر قرآن حضرت پیرسید ریاض حسین شاہ سرپرست اعلیٰ انٹر
نیشنل پیس مشن نے خطاب فرماتے ہوئے کہا
دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے عالمی مسائل کو طاقت اور قوت سے دبانے سے حل
نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے پیغمبر امن و محبت حضور رحمتہ
للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عدل ،
انصاف ، صبر و تحمل ، برداشت اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی پیروی
ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کے تصادم
کے نظریہ ساز وں کی بجائے آج مضطرب اور بے چین دنیا کو محسن انسانیت حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن
رحمت ہی میں پناہ میسر آسکتی ہے۔حضرت مفسر قرآن نے کہا کہ آج واشنگٹن کی
اہم جگہ پر اس لئے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ جہاں دنیا بھر کی اقوام کے
معاملات پر فیصلے کیے جاتے ہیں وہاں کے پالیسی
سازوں تک اسلام کی عدل ، انصاف اور امن و محبت پر مبنی حقیقی تعلیمات
پہنچائی جا سکیں ۔انہوںنے امریکہ میںبسنے والے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ
اپنے روز مرہ کے معمولات اور دیگر لوگوں سے
باہمی تعلقات میں اس طرح کا رویہ اپنائیں کہ اسلام کے صحیح نمائندے کے طور
پر پہچانے جا سکیں ۔حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے سچے غلام ہی اسلام کی ترویج و اشاعت اور اسلام کے بارے
میں پھیلائی گئی غلچ فہمیوں کے ازالے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ انٹر نیشنل پیس
مشن کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کہا کہ آج مشرق سے لے کر مغرب تک
کرہ ارض پہ بسنے والے انسان جنگوں اور دہشتگردی کے ہاتھوں پریشان حال اور
امن و سکون کے متلاشی ہیں ۔اس کے لئے ضرورت ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کے
سامنے حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے کریمانہ اخلاق کو پیش کیا جائے۔ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کہا کہ مارٹن
لوتھر کنگ کی میرا ایک خواب والی تقریر سے لیکر ”میں بارک حسین اوبامہ حلف
دیتا ہوں “کہنے تک ایک تاریخی جدو جہد ہے اسی طرح آج کی شہری آزادیاں اور
کمزوروں ، عورتوں کے حقوق صدیوں کی انسانی جد و جہد کا ثمر ہے۔ مگر حضرت
محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
عورتوں ، ضعیفوں اور معاشرے کے محروم طبقات کو اس وقت حقوق بخشے اور انکی
عزت و تکریم بڑھائی جب کہ خود ان محروموں کو اپنے حقوق کا احساس و شعور
نہیں تھا۔انٹر نیشنل پیس مشن کے چیئر مین نے کہا کہ آج ہم ایک مختصر سے بیج
کی صورت میں اس محفل کا آغاز کر رہے ہیں جو آنے والے سالوں میں پورے
چمنستان میں انشاءاللہ بدلنے والی ہے۔ آئندہ سالوں
میں ہم تمام مذاہب کے اہل فکر و نظر کو دعوت دیں گے کہ وہ تعلیمات مصطفوی
کی روشنی میںعالمی مسائل کا حل تلاش کر سکیں ۔جنید بشیر جانی ،محمد حسین ،
خالد حمید اور حنیف اختر نے انٹر نیشنل پیس مشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے
اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔ان کے علاوہ سماجی رہنما منیربشیر جانی ، شیخ
محمد صدیق چیئر مین پاکستان امریکن بزنس مین ایسوسی ایشن ، حنیف اختر ممبر
ویسٹرن کمیٹی ری پبلکن پارٹی اور خالد حمید معروف براڈ کاسٹر نے خطاب کیا
۔جبکہ اسد کمال ، رانا اصغر سلطانی اور حافظ عمران نے تلاوت اور نعت خوانی
کی۔
26-03-09 |
|
امریکہ
۔قائداہلسنت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کا نیو یارک ائرپورٹ پر شا ندار
استقبال
|
|
امریکہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستا ن کے مر کزی
ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب کا نیو یارک ائر پورٹ پر
شاندار استقبال کیا گیا جماعت اہلسنت کے کا رکنوں نے معروف سکالرڈاکٹر ظفر
اقبال نوری کی قیادت میں آپ کا استقبال کیا ۔قائد اہلسنت کو گلو بل پیس مشن
کی جانب سے پھو لوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔ کا رکنان اپنے عظیم قائد
کو دیکھتے ہی خوشی سے سر شار ہو گئے ۔ قائد اہلسنت دو ہفتے وہاں قیام
فرمائیں گے ۔ اس دوران وہاں مختلف کا نفرنسز ، سیمنارز ،درس قرآن ، درس
حدیث ، محافل میلاد اور استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمائیں گے ۔
16-03-09 |
|
لندن ۔قائد اہلسنت علامہ پیر سید ریاض
حسین شاہ صاحب لندن ائرپورٹ سے تبلیغی دورے پر
امریکہ روانہ ہو گئے |
|
برطانیہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستا ن کے
مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب لندن ائر پورٹ سے
امریکہ روانہ ہو گئے ۔ جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے قائد اہلسنت کو ایتھرو
ائر پورٹ سےروانہ کیا ۔ قبلہ شاہ صاحب دو ہفتے امریکہ میں قیام فرمائیں گے
۔اس دوران وہاں پر محافل میلاد ، درس قرآن اور استقبالیہ تقریبات سے
خطاب فرمائیں گے ۔ آپ کے ہمراہ علی نوید بھی ہیں ۔ جب کہ اہلسنت کے
کا رکنان ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی قیادت میں قائد جماعت اہلسنت علامہ شاہ
صاحب کا استقبال کریں گے
12-03-09 |
|
علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب مرکزی ناظم
اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان کا لندن ائر پورٹ پرشاندار استقبال |
|
مفکر اسلام ، مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب مرکزی ناظم
اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ، اپنے بیرون ممالک دورے کے سلسلہ میں سب سے
پہلے لندن تشریف فرما ہوئے۔ جہاں ائر پورٹ پر جماعت اہلسنت لندن کے
عہدیداروں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔لندن ائر پورٹ پر علامہ سید
ریاض حسین شاہ صاحب نے کارکنوں سے گفتگو میں تمام عالم اسلام کو عید میلاد
النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد
دی ۔آپ نے کہا کہ ہمیں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے امن اور آشتی کا درس دیا ہے۔
11-03-09 |
|
علامہ سید ریاض حسین شاہ
مانچسٹر،برمنگھم کے دورہ کے بعد لندن روانہ ہو گئے
۔ 12مارچ کو امریکہ روانہ ہوں گے
|
|
برطانیہ ۔
جماعت اہلسنت پا کستا ن کے مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ
صاحب نے مانچسٹر اور برمنگھم میں مختلف محافل میلاد سے خطاب کرنے کے بعد
لندن روانہ ہو گئے ۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے مختلف استقبالیوں
میں شرکت کی ۔ مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے
ملاقات کی ۔ کل بارہ مارچ کو وہ امریکہ رانہ ہوں گے ۔جہاں ڈاکٹر ظفر اقبال
نوری جماعت کے مرکزی ناظم اعلی قائد اہلسنت قبلہ شاہ صاحب کااستقبال
کریں گے ۔
11-03-09 |
|
اولڈھم مسجد میں قائد اہلسنت علامہ سید ریاض
حسین شاہ مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت کا محفل میلاد سے خطاب |
|
برطانیہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستا ن کے مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض
حسین شاہ صاحب نے اولڈھم مسجدمیں محفل میلادسے خطاب کیا . محفل کی صدارت
مسجد کے خطیب مولانا خادم صاحب نے کی ۔ محفل سے دیگر مقررین نے بھی خطاب
کیا ۔ایک مقر ر نے کہا کہ سید زادے کی مو جو دگی میں خطاب نہیں کر تا ۔قبلہ
شاہ صاحب نے میلاد شریف اور محبت رسول کے حوالے سے ڈیڑھ گھنٹہ خطاب فرمایا۔
10-03-09 |
|
مانچسٹر ۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ
ناظم اعلی جماعت اہلسنت کا وکٹوریہ مسجد میں محفل میلاد سے خطاب
|
|
برطانیہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستا ن کے
مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب نے مانچسٹرمیں وکٹوریہ
مسجد میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
محفل میلاد کا انعقاد باعث رحمت ہے ۔ اور یہ نبی پاک صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت کی علامت ہے ۔ ہمیں با وقار
انداز میں اس کو منا نا چاہئے ۔قائد اہلسنت کا یہ خطاب ڈی ایم ڈیجیٹل پر
براہ راست نشر بھی کیا گیا ۔ محفل کے اختتام پر قبلہ شاہ صاحب نے پر سوز
انداز میں دعا کی ۔
10-03-09 |
|
بر طانیہ ۔آصف پراچہ کی رہاشگا ہ پر علامہ
سید ریاض حسین شاہ مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت کا محفل میلاد سے خطاب |
|
بر طانیہ ۔ جماعت اہلسنت پا کستا ن کے مر
کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب کی زیر صدارت آصف پراچہ کی
رہائش گا ہ پر محفل میلاد کا انعقاد ہو ا۔ دلچسپ بات یہ کہ اس موقع پر قبلہ
شاہ صاحب نے سورہ رحمان کی تلاوت فرمائی ۔ بعد میں نعت خوانی اور محفل ذکر
ہوئی ۔ قبلہ شاہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم رسول پا ک
صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے جو
ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا جماعت کے مرکزی ناظم اعلی نے قرآن مجید کے
اعراب کے حوالے سے حضر ت علی المرتضی کی خدمات کا ذکر بھی کیا ۔ بعد ازاں
شرکا ئے محفل نے قبلہ شاہ صاحب سے مختلف سوالات کرکے دینی راہنمائی لی
۔
10-03-09 |
|
درس حدیث |
|
27-02-09
کو ریاض ہال
ادارہ تعلیمات اسلامیہ ڈبلیو بلاک مدینہ ٹاون فیصل آباد میں بعد از
نماز مغرب درس حدیث ہو گا ۔قبلہ سید ریاض حیسن شاہ صاحب خطاب فرمائیں گے ۔
مزید
تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں ۔۔۔۔ |
|
قبلہ
شاہ جی کے عم محترم کا ختم چہلم |
|
راولپنڈی
۔ قبلہ شاہ صاحب کے عم محترم سید عبدالمنان شاہ
صاحب ؒ
کا ختم چہلم
22جنوری
2009کو
ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی میں انعقاد ہو ا ۔ کثیر تعداد میں اہل محبت
نے شرکت کی ۔ قبلہ علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے اپنے عم محترم کے درجات
کی بلندی کے لئے دعا کروائی ۔
23-01-09 |
|
12
جنوری کو المینار مسجد راولپنڈی میں پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس ہوگی ۔
اس میں قبلہ شاہ صاحب خطاب فرمائیں گے ۔
11-01-09( ڈیلی اوصاف ) |
|
علم اور شجاعت کے میدان میں حضرت علی
رضی اللہ عنہ
کاکوئی ثانی نہیں |
|
لاہور (پ
ر)جب
بھی اصحابہ کرام کو مشکل مسئلہ پیش آتا ۔ لوگ باب علم حضرت علی رضی اللہ عنہ
کے پاس آتے علم اور شجاعت کے میدان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کوئی ثانی
نہ تھا یہ بات غوثیہ مسجد بند روڈ میں جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلٰی مفتی
محمد اقبال چشتی کی طرف سے مولائے کائنات کانفرنس سے پیر علامہ سید ریاض حسین
شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں کہی ۔ مفتی محمد اقبال چشتی نے اپنی تقریر میں کہا
کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اس سے بڑھ کر اور کیا مقام ہو گا کہ کعبہ میں
ولادت ہوئی اور مسجد میں شہادت ہوئی علی رضی اللہ عنہ کی ذات سمجھ میں نہیں
آسکتی وہ مشکل کشاء ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر پیر سید ناظم حیسن شاہ صاحب نے
دعا کرائی ۔
06-01-09(روزنامہ
پاکستان) |
|
قبلہ شاہ جی صاحب کے ماموں کا وصال،یکم جنوری کو سپرد خاک |
|
قبلہ علامہ
سید ریاض حسین شاہ جی صاحب کے ماموں
قبلہ سید جہاں زیب کا وصال ہو گیا ۔یکم جنوری
2009
کو ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں جنازہ ادا کیا گیا ۔جنازہ
قبلہ شاہ صاحب نے پڑھایا ۔ انکو سادات کےقبرستان میں
سپرد خاک کر دیا گیا ۔اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر
جمیل نصیب فرمائے
۔
02-01-09 |
|
سالانہ اجتماع کی
جھلکیاں |
|
۔
تمام انتظامات شا ندار تھے ۔مختلف شہروں سے لو گوں نے شر کت کی ۔
۔ شر کا کو ادارہ کے گیٹ پر سیکو رٹی چیک کیا گیا ۔اور خو ش آمد ید کہا
۔
۔ اجتماع گا ہ کے باہر شا ہ صاحب کی کتابوں کا اسٹال لگا یا گیا
۔
30-12-08مزید
تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں ۔۔۔۔ |
|
ادارہ تعلیما ت اسلامیہ کا سالانہ اجتماع ،
تلاوت ،نعت، خطابات ، تقسیم اسناد
۔تفصیلی رپورٹ |
|
ادارہ تعلیمات اسلامیہ کا خوبصورت،باوقار سالانہ اجتماع دارالحکومت سے جڑواں
شہر راولپنڈی کے خیابان سید میں اپنی پوری شان و شوکت سے ہو ا۔غوثیہ ہال کے
ایک جانب اسٹیج علما ومشائخ ،مفکرین ، سادات کرام کی روشنیاں تقسیم کر رہا
تھا ۔
30-12-08مزید
تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں ۔۔۔۔ |
|
دفاع وطن کے لیے اہل سنت سر بکف ہیں ، جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے |
|
راولپنڈی (جنگ
نیوز ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل
علامہ سید ریاض حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے اہل سنت سروں پر
کفن باندھ کر اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے جہاد ہمارے
ایمان کا حصہ ہے بھارت نے اگر جارحیت کی تو پھر پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان
شکن جواب دیا جائے گا دین کی سربلندی قرآن کے نور کو چار سو عام کرنے کے
لیےجدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات
اسلامیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں
25
پوسٹ گریجویٹ علما ء کرام کی دستار
بندی کی گئی اجتماع سے علامہ مفتی اقبال چشتی ، علامہ سید خضرحیسن شاہ
ڈائریکڑ اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری ، علامہ ڈاکڑ سرفرازسیفی ، راجہ عارف
پہلوی ، صاحبزادہ ندیم سلطان ، صاحبزادہ عثمان غنی ، علامہ غلام بشیر ،
صاحبزادہ بشیر القادری اور حافظ زبیر و دیگر نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
قرآن سنت روشنی ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔
29-12-08
(روزنامہ جنگ) |
|
اطلاع ۔ جماعت اہلسنت کے نا ظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ صاحب کے عم
محترم پیر سید عبدالمنان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کو راولپنڈی میں سادات کے
مزارات کے پا س سپرد خاک کر دیا گیا ۔ |
|
جماعت اہلسنت کے
مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب کے عم محترم علامہ پیر
سید عبدالمنان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کو راولپنڈی خیابان سر سید ادارہ تعلیمات
اسلامیہ کے پہلو میں سادات کے مز ارات کے پا س سپر د خاک کر دیا گیا ۔جنازہ
کی امامت مفکر اسلام علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب نے فر مائی ۔ نماز
جنازہ میں ملک کے جید علما ومشائخ نے شرکت کی ۔پیر صاحب کو اپنے برادر اکبر
حضرت پیر سید سلیمان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پہلو میں دفن کیا گیا ۔
20-12-08 |
|
اطلاع
۔ جماعت اہلسنت کے نا ظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ صاحب کے عم محترم پیر
سید عبدالمنان شاہ صاحب وصال فر ما گئے
|
|
جماعت اہلسنت کے
مر کزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب کے عم محترم علامہ پیر
سید عبدالمنان شاہ رحمتہ اللہ علیہ وصال فرما گئے ۔ اللہ تعالی ان کو اعلی
درجات عطا فر مائے ۔اور لو احقین اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فر مائے ۔
سید صاحب انتہائی متقی ، پرہیز گا ر ،اور اللہ کے بر گز یدہ بند ے تھے ۔ پیر
سید عبدالمنان شاہ صاحب حضر ت لالہ جی محمد جمشید رحمتہ اللہ علیہ کی خلفا
میں سے تھے ۔ آپ فنا فی الشیخ تھے ۔اپنے بز رگوں سے بے پناہ محبت کر نے والے
تھے ۔آپ کو اللہ تعالی نے نہایت بلند مر تبہ عطا فرمایا۔
ان کی نماز
جنازہ آج مورخہ
20-12-2008
کو
13:30
بجے ادارہ تعلیمات اسلامیہ بمقام خیابانِ سر سید سیکٹر
3
راولپنڈی
میں ہو گی
19-12-08 |
|
بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم دفاعِ وطن کی جنگ لڑے گی |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ بھارت نے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں وطن عزیز پر
جارحیت کی تو ملک کا بچہ بچہ دفاعِ وطن کی جنگ لڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ
بھارت نے تحقیق کے بغیر پاکستان پر الزامات عائد کرکے امن عمل کو خطرے میں
ڈال دیا ہے ۔اقوام متحدہ بھارت کے اشتعال انگیز ، منفی اور جارحانہ رویے کا
نوٹس لے تاکہ جنوبی ایشیا کو ہولناک ایٹمی جنگ سے بچایا جا سکے ۔ جماعت
اہلسنت کے ناطم اعلٰی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کو
مغربی سرحدوں سے مشرقی سرحدوں پر منتقل کریں اور بھارت کے سامنے جھکنے کی
بجائے دلیرانہ موقف اختیار کریں ۔ سید ریاض حیسن شاہ نے کہا کہ بھارت میں
39
مقامی علحیدگی پسند اور دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں یہ تنظیمیں بمبئی کے
واقعات میں ملوث ہو سکتی ہیں ۔
01-12-08
(روزنامہ ایکسپریس) |
|
حکومت ڈاکڑ عافیہ کو امریکی قید سے نکالنے میں کردار ادا کرے |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکڑ عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید سے رہا
کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی طاقت کو بے
گناہ انسانوں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے انسانیت کی فلاح اور قیام امن کے
لیے استعمال کرے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی
مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگو کر دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا اس
مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت کو چاہیے کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات کرے غریبوں کے
لیے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے غریب کو اپنے بیوی بچوں کے لیے دو وقت
کی روٹی کمانا آسان ہو ۔
16-11-08
(روزنامہ ایکسپریس) |
|
بارک اوباما بش کی اسلام دشمن پالیسی تبدیل کردیں ، دنیا کو امن کا تحفہ دیں
|
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوباما کو تفصیلی خط ارسال کیا
ہے ، جس میں بارک اوباماسے کہا گیا کہ وہ بش کی اسلام مخالف اور انسانیت کش
ظالمانہ پالیسی کو تبدیل کر کے عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیں واپس
بلانے کا اعلان کریں اور بدامنی کی آگ میں جلتی دنیا کو امن کا تحفہ دیں ۔
سید ریاض حیسن شاہ صاحب نے اپنے خط میں نو منتخب امریکی صدر سے کہا ہے کہ وہ
امریکہ کی طاقت کو بے گناہ انسانوں کیخلاف استعمال کرنے کی بجائے انسانیت کی
فلاح اور قیام امن کے لیےاستعمال کریں ۔
15-11-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
مہنگائی ، بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نےکہا
کہ اب عوام کی بجائے حکمران طبقے کو پیٹ پر پتھر باندھنے ہوں گے کیونکہ بھوک
اور افلاس سے تنگ آئے ہوئے لوگ حکمرانوں کی عیاشیوں کو اپنی غربت کا مذاق
سمجھتے ہیں حکمران عوامی مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ اجتماعی دانش کو
بروئے کار لا کر غربت و افلاس اور مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے
خصوصی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ملاقاتوں کے دوران صاحبزادہ سید محمد صفدر
شاہ مفتی ، محمد اقبال چشتی ، علامہ پیر سید شمس الدین بخاری ، محمد نواز
کھرل ، علامہ قاری فیروز صدیقی اور پروفیسر عبدالعزیز نیازی بھی موجود تھے ۔
05-11-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
کرد کو کامیاب کرا کے وکلا ء نے صاحب ضمیر ہونے کا ثبوت دیا |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نےاپنے
بیان میں سپریم کورٹ بار کے تاریخ ساز الیکشن میں تاریخی کامیابی پر علی احمد
کرد کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے ضمیر فروشی کے اس عہد میں وکلا برادری نے
علی احمد کرد کو کامیاب کرکے زندہ ضمیر ہونے کا ثبوت دیا ہے قبلہ سید ریاض
حسین شاہ صاحب نے مزید کہا کہ علی احمد کرد ایک نڈر ، بیباک اور صاحب ضمیر
انسان ہیں اس صاحب عزم و ہمت کی کامیابی سے افتخار محمد چودھری کی بحالی کی
تحریک تیز تر ہوگی اور عدلیہ کی آزادی کا خواب پورا ہوگا جماعت اہل سنت کے
ناظم اعلی نے مزید کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری
3
نومبر کو افتخار محمد چودھری اور اس کے ساتھی ججوں کو بحال کرنے کا اعلان
کرکے قوم کا دل جیتنے کا موقع ضائع نہ کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو زرداری کا
انجام مشرف سے مختلف نہیں ہو گا ۔
31-10-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
حکمران عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی اخراجات میں کمی کا اعلان کریں |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے عوام قربانیاں دیتے آ رہے
ہیں ، اب مراعات یافتہ اور مقتدر طبقے کو قربانی دینا ہو گی ، ایسا نہ کیا
گیاتو خونی انقلاب کو روکنا مشکل ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ماہانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض
حسین شاہ صاحب نے مزید کہا کہ حکمران امریکی ایجنڈے کو اپنا کر ملک تباہ کر
رہے ہیں ، پورے ملک میں اندھیروں کا راج ہے جبکہ حکمرانوں کے محلات غیر ضروری
اور نمائشی روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں لیکن حکمران یاد رکھیں کہ عوامی مسائل
حل نہ ہوئے تو لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے لوگ حکومتی ایوانوں پر
ٹوٹ پڑیں گے ۔ اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
کے لیے ہر سطح کے حکومتی اخراجات میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کریں ۔
27-10-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
حکمرانوں نے ملک کی خود مختاری وائٹ ہاوس میں گروی رکھ دی ہے |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کے بد عہد حکمرانوں نے وطن عزیز کی خود
مختاری امریکی وائٹ ہاوس میں گروی رکھ دی ہے اور اپنی غلط حکمت عملیوں سے
پاکستان کو بحرانستان بنا دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ
پنجاب کے دوران مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سید ریاض
حسین شاہ صاحب نے مزید کہاکہ پاکستان میں قیام امن کے لیے پرویز مشرف کی
پالیسیوں کا مکمل خاتمہ اور امریکی کی غلامی سے آزادی ضروری ہے ۔
22-10-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی ناکہ بندی ، کرفیو کا
نفاذ اور کشمیری لیڈروں کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔
اقوام متحدہ ، او آئی سی ، عالمی برادری اور عالمی میڈیا اس ظلم کا نوٹس لے
کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو مقبوضہ وادی میں کوئی بڑا انسانی المیہ رونما ہو
سکتا ہے ۔
01-09-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
معزول ججوں کی بحالی کے لیے علما و مشائخ وکلا تحریک کا ساتھ دیں گے
|
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول ججوں کی بحالی کے لئے علما و
مشائخ وکلا تحریک کا ساتھ دیں گے اور عدالتی بحران کے خاتمے تک چین سے
نہیں بیٹھیں گے ، یہ بات انہوں نے وکلا رہنماوں کے نام جاری کئے گئے اپنے خط
میں کہی ۔
28-08-08
(روزنامہ ایکسپریس) |
|
افتخار محمد چودھری کو متنازعہ بنانے والے قوم کی امنگوں کا
مذاق اڑا رہے ہیں |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول ججوں کی بحالی کے لئے علما و
مشائخ وکلا تحریک کا ساتھ دیں گے اور عدالتی بحران کے خاتمے تک چین سے
نہیں بیٹھیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا رہنماوں کے نام جاری کئے
گئے ، اپنے خط میں کیا ہے ، سید ریاض حیسن شاہ صاحب نے خط میں لکھا ہے کہ
پوری قوم کے غیر متنازعہ ہیرو افتخار محمد چودھری کو متنازعہ بنانے والے قوم
کی امنگوں کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔
28-08-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعہ کو احتجاجی قراردادیں منظور کی جائیں گی
|
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان
کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے بھارت کے اخبارات میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مجرمانہ عمل
قرار دیا ہے اور پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومتی سطح پر بھارت
کے ساتھ شدید احتجاج کرے اور بھارتی سفیر کو ملک سے فی الفور نکل جانے کا حکم
دیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ 29
اگست کو اس سانحہ کے خلاف جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں منظور کی
جائیں گی ۔
25-08-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
حکمران اتحاد جنرل مشرف کی رخصتی کے ساتھ ہی اس کی دین بیزار اسلام مخالف اور
امریکہ نواز پالیسوں کو بھی رخصت کریں |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ حکمران
اتحاد جنرل مشرف کی رخصتی کے ساتھ ہی اس کی دین بیزار اسلام مخالف اور امریکہ
نواز پالیسوں کو بھی رخصت کریں تاکہ ملک میں خیر و برکت کا دور شروع ہوسکے یہ
بات انہوں نے یہاں احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ
جنرل مشرف کے جرائم ناقابل معافی ہیں اسی لئے مشرف کا کڑا اور بے رحم احتساب
قوم کی آواز ہے ، مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کرکے مشرف دور میں شہید اور لاپتہ
ہونے والے ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے
مشرف کا عہد ستم تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔ انہوں نے ڈاکڑ عبدالقدیر خان اور
ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ۔
21-08-08(روزنامہ
پاکستان)
|
|
وزیراعظم یوم آزادی کے موقع پر نظام مصطفٰی کے نفاذ کا اعلان کریں
|
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی
14
اگست کو یوم آزادی کے تاریخی موقع پر ملک میں عملا نظام مصطفٰی کے نفاذ کا
اعلان کرکے قوم کا دیرینہ خواب پورا کریں ۔
09-08-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
ججز بحال نہ ہوئے تو وکلا ء کی تحریک کا ساتھ دیں گے ۔جماعت اہلسنت |
|
لاہور ( پ ر )
. جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض
حیسن شاہ صاحب نے کہا ہے کہ ججز بحال نہ ہوئے تو فیصلہ کن احتجاجی تحریک
چلانے کے لئے علما ء و مشائخ وکلا ء کا ساتھ دیں گے ۔ اس بات کا اعلان انہوں
نے اپنی رہائش گاہ پر مصطفائی لائرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
06-08-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
جاگیرداری نظام
ختم کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا |
|
لا ہو ر ۔ جماعت
اہلسنت پا کستان کے مرکزی نا ظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ
صاحب نے کہا ہے کہ جاگیر داری نظام ختم کئے بغیر پا
کستان کی ترقی اور استحکا م کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔ ملک کے تما م
ترمسائل کےذمہ دار جاگیردار ،وڈیرے،خوانین ، افسرشاہی اور مراعات یافتہ طبقات
ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک گیر پاکستان بچاﺅ
مہم کے
سلسلہ میں اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے کیا ۔
04-08-08 (روزنامہ
جنگ)
|
|
الزامات چھوڑ کر
تعمیری سیاست کا آغاز کیا جا ئے |
|
لاہور
۔ جماعت اہلسنت پا کستان کے مر کزی نا ظم اعلی علا مہ
سید ریا ض حسین شا ہ صاحب نے کہا ہے کہ تمام سیاست
دان اورحکمران الزام اور انتقام کی سیاست ختم کر کے تعمیری سیاست کا آغاز
کریں اور غربت ،افلاس ،اور مہنگا ئی کے خاتمے کے لئے متحد ہو جا ئیں ان
خیالات کا اظہار قبلہ سید ریاض حسین شاہ
صاحب نے تمام سیاسی راہنماﺅں
کے نام ارسال کئے گئے خط میں کیا ہے ۔انہوں نے خط میں
لکھا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں خطرناک حدوں کو چھونے والی غربت سے
قوم کو نجا ت دلانے کے لئے ملک گیر خصوصی مہم کا آغاز
کریں اور تمام سیاسی ومذہبی لیڈرز ارب پتی سرمایہ داروں سے اپیل کریں کہ وہ
اپنی دولت کا تیسرا حصہ غریبوں کے لئے وقف کریں ۔
28-07-08(روزنامہ
پاکستان) |
|
جماعت اہلسنت کا یکم اگست سے
پاکستان بچاوَ مہم کا اعلان
اگست کے دوسرے عشرے میں
پنجاب کے جید علما ء کا وفد بلوچستان کا دورہ
کریگا
|
|
لاہور ۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم
اعلٰی قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف ہونے
والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا راستہ روکنے اور قوم میں بیداری اور یکجہتی
پیدا کرنے کے لیے یکم اگست سے ملک گیر پاکستان بچاوَ مہم کا آغاز کرے گی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے دوسرے عشرے میں صوبہ پنجاب
کے جید علما ء کا وفد بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرے گا اور بلوچستان میں
علیحدگی پسند طاقتوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کے توڑ کے لیے پاکستانیت کے جذبوں
کو عام کیا جائے گا ۔
27-07-08
(روزنامہ ایکسپریس)
|
|
ڈاکڑ قدیر عالمی معیار کی " سائنس یونیورسٹی " کے قیام کا اعلان کریں
|
|
لاہور ( پ ر )
جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی قبلہ سید ریاض حسین شاہ نے تجویز
دی ہے کہ محسن قوم ڈاکڑ عبد القدیر خان متنازعہ امور میں الجھنے کی بجائے
عالمی معیار کی عظیم الشان سائنس یونیورسٹی بنانے کا اعلان کریں اور اور اس
یونیورسٹی کے قیام کے لئے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں اور درد مند مسلمانوں سے
فنڈز کی اپیل کریں ، حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم بھی اس عظیم تعلیمی
منصوبے کی تکمیل کے لئے ڈاکڑ عبد القدیر خان کا ساتھ دے ، ڈاکڑ عبد القدیر
خان اعلان کریں کہ اسلام آباد میں قائم ہونے والی اس انڑنیشنل سائنس اینڈ
ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں تمام مسلم ممالک کے ذہین ترین طلبہ کو داخلہ دیا
جائے گا ، اس طرح یونیورسٹی پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہو گی ۔
24-07-08
(روزنامہ پاکستان) |
|
نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی قوم کے سارے دکھوں کی دوا ہے
|
|
لاہور ۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی قبلہ سید ریاض حسین شاہ
صاحب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود دینی
رہنما و مشائخ کی اولادیں نظام
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیے زوردار آواز بلند کریں اور امریکی
غلامی کے خلاف نعرہ مستانہ کو اپنا کر قوم کے جذبوں کی ترجمانی کریں ۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر علما و مشائخ کے وفود سے ملاقات
کے دوران کیا ۔ قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے مزید کہا کہ نظام مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم ہی قوم کے سارے دکھوں کی دوا ہے ۔ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کے نفاذ سے غربت، افلاس ، ارتکاز دولت ، ظلم ، جبر ، استحصال اور غلامی
کا خاتمہ ہوگا ۔ ملاقاتوں کے دوران پروفیسر عبد العزیز نیازی ، صاحبزادہ سید
محمد صفدر شاہ ، علامہ قاری فیروز صدیقی ، محمد نواز کھرل ، علامہ قاری نذیر
احمد قادری ، مولانا محمد سلیم ہمدی بھی موجود تھے ۔
21-07-08
(روزنامہ ایکسپریس)
|
|
امریکہ نے پاکستان پر حملہ کی حماقت
کی تو بچہ بچہ دفاع کرے گا |
|
جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی قبلہ سید ریا ض حسین شاہ صاحب نے کہا ہے کہ
اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کی حماقت کی تو پاکستان کا بچہ بچہ دفاع
پاکستان کے لیے سامراجیوں کےایسے دانت کھٹے کرے گا کہ ان کے چودہ طبق روشن ہو
جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایک امر کی بزدلی نے امریکی غلامی اور جنگ کو قبول
کر کےوطن عزیز کو آگ و خون میں ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔
17-07-08(روزنامہ
ایکسپریس)
|
|
اولڈھم۔اپنا رشتہ آیات قرآنی سے محکم کرنے سے کامیابی یقینی ہے۔ |
|
برطانیہ
اولڈھم ،جماعت اہلسنت پا کستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین
شاہ نے کہا ہے کہ آیات قرآنی سے رشتہ محکم ہونے سے کا میا بی یقینی ہے ۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈھم کی جا مع مسجد درس قرآن سے خطاب کرتے ہو ئے
کیا۔ قائداہلسنت قبلہ شاہ صاحب نے سورہ والعصر کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ اس سورہ کریمہ کے آغاز میںزمانہ رسول کی قسم کی۔پھر فرمایا کہ ایمان ،
عمل صالح ،حق بات کی تلقین ، صبر کو اپناو۔ امیر ملت
قبلہ شاہ صاحب نے فر ما یا کی حضورصلی اللہ علیہ وسلم
گھر کے کا م خود کر تے ۔ام المومنین کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم میری مدد فرماتے۔مفکر اسلام نے
فرما یا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
صحابہ نعت پڑھتے اور آپ سماعت فرماتے۔ |
|
برطانیہ ۔دنیا بھر میں صوفیا اور تصوف کا
نفرنسز کا انعقاد کیا جا ئے۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ |
|
برطانیہ برمنگھم ،جماعت اہلسنت پا کستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید
ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ضرورت ہے کہ دنیا بھر میں تصوف اور صوفیا
کا نفرنسز کا انعقاد کیا جا ئے تا کہ دنیا والوں کو پتہ چل جا ئے کہ اسلام کا
احیا کرنے والے صوفیا ئے کرام نے کا ئنات میں امن کا درس دیا ۔ اور محبت اور
پیا ر کی خیرات تقسیم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ برطانیہ کے
دوران غوث اعظم کانفرنس میں اپنا مقالہ پڑھتے ہوئے کیا ۔یہ کا نفرنس برمنگھم
میں ہوئی ۔
قائد اہلسنت قبلہ شاہ صاحب کا مقالہ www.daleel-e-rah.infoمیں ملاحظہ کیا جا
سکتا ہے ۔
|
|
راولپنڈی
میں قبلہ شاہ صاحب کا ما ہانہ درس قرآن |
|
جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا
کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر
اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب ہر انگریزی ماہ کے دوسرے
ے پیر کو بعدنماز مغرب جا مع مسجد
22نمبر
چونگی میں ہوتاہے۔اس ماہانہ درس میں دوردرازسے احباب تشریف فرما ہوتے ہیں۔
اہل محبت کے لئے عام دعوت ہے ۔
|
|
لاہورمیں
قبلہ شاہ صاحب کا ہفتہ وار درس حد یث |
|
جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم
اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر
، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ
صاحب ہر جمعہ کو بعد نماز جمعہ جا مع مسجد اتفاق ما ڈل ٹاو
ن لاہور میں درس حدیث ارشاد فرماتے ہیں ۔اہل
محبت کے لئے عام دعوت ہے ۔
|
|
راولپنڈی میں ہفتہ وار محفل ذکر |
|
شیخ طریقت ، آفتاب ولائت ، شیخ الجا مع حضرت قبلہ علامہ پیر سید ریا ض حسین
شا ہ صاحب کی زیر قیادت راولپنڈی ادارہ
تعلیمات اسلامیہ خیابا ن سید سیکٹر
3
میں ہر پیر کو بعد نما ز عشاءمحفل ذکر ہوتی ہے |
|
داتا کی نگری لاہورمیں
قبلہ
شاہ
جی
کی زیر
صدارت ما ہا نہ محفل ذکر |
|
جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا
کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر
اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب کی زیر صدارت ہر انگریزی
مہینے کی دوسری جمعرات جا مع مسجد اتفاق ما ڈل ٹاو ن لا ہور میں ما ہا نہ
محفل ذکر ہو تی ہے ۔ یہ محفل بعد نما زعشاءہو تی ہے ۔ قائد اہلسنت اس محفل
میں تصوف کے حوالے سے گفتگو فر ماتے ہیں ۔اس محفل میں آ پکے سینکڑوں مریدین
شریک ہو کر فیض حاصل کرتے ہیں
|
|
سعودی عرب۔جما عت اہلسنت کے مر کز ی نا ظم اعلی علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ
عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے |
|
جما
عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا کستان
کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر اسلام
علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب عمر ہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
۔ اسلام آبا د ائر پورٹ پر جماعت کے سینکڑوں کا رکنو ں نے قائد اہلسنت قبلہ
شاہ صاحب کا استقبال کیا ۔
07-07-2008
|
|
مدینہ منورہ :۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی
قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب مدینہ شریف پہنچ گئے |
|
مدینہ منورہ(نمائندہ
خصوصی)
جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی ،
ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلی قبلہ سید ریاض حسین
شاہ صاحب عمرہ کی ادائیگی کے
بعدمدینہ شریف پہنچ گئے ۔جہاں پر وہ روضہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر
حاضری دیں گے ۔
02-07-2008
|
|
جماعت
اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب کی سعودی عرب عمرہ کے
لیے روانگی |
|
جماعت
اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی ، ادارہ
تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلٰی قبلہ پیر سید ریاض
حسین شاہ صاحب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ۔قائد
اہلسنت قبلہ شاہ جی دو ہفتے وہاں قیام فرمائیں گے ۔اس دوران وہاں جماعت
اہلسنت کے راہنماوں سے ملاقات اور اجلاس میں شرکت فرمائیں گے ۔ مختلف مقامات
پر درس قرآن اور محافل میلا د سے خطاب فرمائیں گے۔
26-06-2008 |
 |
|
|
|
پاکستان ٹوٹنے کی باتیں یہودی مقاصد کو تقویت پہنچانا ہے
|
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید
ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے معرض وجود میں
آیا ہے۔ یہ پاکستان دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود قائم و دائم ہے۔ محض
سیاسی دکان چمکانے کیلئے پاکستان ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے دانستہ یا
نادانستہ یہودیوں کے مقاصد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان توڑنے کی باتیں
کرنے والے خود صفحہٴ ہستی سے مٹ جائیں گے لیکن پاکستان قائم و دائم رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے النساء کلب گلشن اقبال میں جماعت اہلسنت کراچی
کے زیر اہتمام ”تحفظ پاکستان کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی
صدارت علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کی جس میں حاجی محمد حنیف طیب‘ علامہ
ابرار احمد رحمانی‘ شاہ سراج الحق قادری‘ علامہ خلیل الرحمن چشتی‘ مولانا سید
عبدالوہاب قادری و دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ
مختلف فتنوں کے خلاف جماعت اہلسنت پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ
اتوار
9
مارچ کو لیاقت باغ‘ راولپنڈی میں ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ منعقد ہوگی۔ علامہ
سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو کلاشنکوف کلچر‘ دہشت
گردی‘ فرقہ واریت‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور پاکستان کے
اسلامی نظریاتی تشخص کو مٹانے کیلئے مذموم مہم شروع کررکھی ہے۔
(روزنامہ
پاکستان)
02/06/2008 |
|
قبلہ سید ریاض حسین شاہ صاحب کے دورہ امریکہ کی رپورٹ |
|
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی ، ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان
کے سرپرست اعلٰی عالم اسلام کے عظیم اسکالر مفسر قرآن مفکر اسلام خاندان رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم چشم و چراغ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب
گزشتہ دنوں پہلی بار امریکہ کے تبلیغی دورہ پر تشریف فرما ہوئے ، اگرچہ کئی
سالوں سے قبلہ شاہ جی کو عرض کیا جارہا تھا کہ آپ امریکہ میں رہنے والے اہل
محبت کے ایمان کو مہمیز لگانے کے لئے تشریف لائیں خصوصا اس دہائی میں ڈاکٹر
ظفر اقبال نوری صاحب کی شدید خواہش تھی کہ قبلہ شاہ جی امریکہ میں قدم رنجا
فرما کر اہل وطن کی دیرینہ کوششوں کو ثمر بار فرمائیں تاکہ یہاں رہنے والے کے
بخت بھی جاگ جائیں ۔ قبلہ شاہ جی پاکستان سے لندن پہنچے وہاں جماعت اہلسنت
یوکے نے آپکا بھرپور استقبال کیا وہاں سے اگلا روز آپ نیو یورک کے لئے روانہ
ہوئے ، لندن سے امریکہ اور واپسی انگلینڈ میں علی نوید قریشی آپ کی خدمت کے
لئے مامور تھا ، قبلہ شاہ جی اسلاف کی یادوں کی عملی تصویر ہیں ، سر پہ عمامہ
باندھے ہوئے جب قبلہ شاہ جی نیویارک ائرپورٹ پر پہنچے تو علی نوید کے مطابق
گھنٹوں تک مذہبی راہنماؤں کی جانچ پڑتال کرنے والوں نے چند منٹوں میں فارغ
کردیا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغرب والے جانتے ہیں کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ
محبت اور پیار کی راہوں کو اختیار کیا ہے اور اسی ماحول ہی میں اسلام پھیلا
ہے ، قبلہ شاہ جی ائرپورٹ سے باہر تشریف لائے تو پاکستانیوں نے آپکا شاندار
استقبال کیا ، آپ احباب کے ساتھ عبد القیوم کے ہاں تشریف لے گئے ، نیویارک
میں قیام بھی ان کے ہاں فرمایا ، خطبہ جمعہ آپ نے نیویارک کے سب سے بڑے مرکز
مکی مسجد میں ارشاد فرمایا ، آپ کے خطاب نے سامعین کے دلوں میں ایمان کی
حرارت کو گرمایا ، آپ کے خطاب کے بعد ہر شخص کی زبان پر یہی تھا کہ خطاب تو
آج سنا پہلے تو شاعری ہی سنتے تھے یقینا خانوادہ رسول کی زبان سے قرآن و حدیث
سننے کی اپنی ہی تاثیر ہے اور بلاشبہ اہل بیت اطہار نے دنیا کو کونے کونے میں
اسلام کے نورکو پھیلانے کی جدوجہد کی ہے ، نیویارک سے آپ نیوجرسی عازم سفر
ہوئے اس سفر میں ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب اور دیگر دوست آپ کے ہمراہ تھے ،
نیو جرسی میں مفکر اسلام قبلہ شاہ جی نے ایک عظیم الشان میلاد مصطفٰی کانفرنس
سے خطاب فرمایا لوگوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دیا پیر علامہ
قبلہ شاہ جی نے فرمایا جو اپنی اصل یعنی کائنات کی اصل فخر موجودات خاتم
المرسلین وجہ تخلیق کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا تعلق مضبوط رکھتا ہے
حالات جیسے بھی ہوں وہ اپنی اصل سے تعلق کمزور نہ کرے اور نہ ہی اس تعلق کو
کمزور ہونے دے وہ دنیا و آخرت میں ناکام نہیں ہوتا بلکہ کامیابیاں اسکا مقدر
بن جاتی ہے ، مفسر قرآن قبلہ شاہ جی نے دیار غیر میں بسنے والوں کو فرمایا
قران اور عشق رسول کو اپنا وظیفہ حیات بنائے رکھو اسی میں مسلمان کی عطمت کا
راز مضمر ہے قبلہ شاہ جی نے امریکہ میں زیادہ قیام ڈاکٹر نوری کے ہاں ورجینا
میں فرمایا ، اس دورے میں بہت سے مقامات پر آپ نے درس قرآن ، درس حدیث ،
محافل میلاد کی تقریبات سے خطاب کیا ، ہر روز فجر کے بعد محفل ذکر سجتی ، اہم
علمی سماجی اور تاجر راہنماؤں نے بھی آپ کے علم عمل سے استفادہ کیا قبلہ شاہ
جی کو اکثر ممالک میں دینی پروگرامز کے ساتھ ساتھ مساجد کمیٹیوں ، علماء اور
لوگوں کے گھریلو معاملات کو بھی سلجھانا ہوتا ہے اس دورہ امریکہ کے دوران بھی
بہت سے ایسے مسائل کو آپ نے اپنی فراست اور بصیرت کے ساتھ نبھایا دورہ امریکہ
کے اختتام بھی آپ نے مکی مسجد میں درس قرآن دیا ۔ اہل محبت نے دھڑکتے دلوں
اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ آپ کو رخصت کیا ، امریکہ سے انگلینڈ واپس تشریف
لائے ، دو ہفتے یوکے قیام کے بعد پاکستان واپسی ہوئی
۔
09/05/2008 |
|
جرمنی میں مسجد کا افتتاح |
|
جرمنی کے سب سے بڑے صوبے بائیرن کے
دارلحکومت میونخ میں ایک مسجد قائم کی گئی ہے جس کا نام جماعت اہلسنت کے
مرکزی ناظم اعلٰی مفسر قرآن مفکر اسلام علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب
قبلہ مدظلہ العالی نے صوفیائے کرام کی نسبت سے جامع مسجد صوفیا رکھا ہے ۔
بلاشک و شبہ صوفیائےاسلام ہی وہ عظیم ہستیاں ہیں جنھوں نے محبت اور پیار کے
پیغام کو عام کیا ہے اور اسی ماحول میں اسلام کی تعلیمات کا عام کیا ہے ،
جامع مسجد صوفیا میں پنجگانہ نماز ، خطبہ جمعہ اور قرآن مجید کی تعلیم کو
عام کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، درس قرآن ، درس حدیث ، گیارھویں شریف ،
میلاد شریف اور دیگر اسلامی تقریبات بھی شروع ہوچکی ہیں ان تمام امور کے
سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضٰی صاحب خطابت و
امامت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، مسجد کا فون نمبر
37986974 89 0049
ہے ، دینی مسائل کے حوالے سے اور مسجد میں ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے
معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں دیگر معلومات عنقریب مسجد کی ویب سائٹ بھی
بنائی جائیگی ۔ 08/05/2008 |
|
علامہ شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی شاہ سیف اللہ قادری انتقال کر گئے
|
|
کراچی (پ ر) ممتاز عالم
دین جماعت اہلسنت پاکستان اوورسیز کے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے
بڑے بھائی شاہ سیف اللہ قادری انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ بدھ
21
مئی کو صبح 10
بجے مدینہ مسجد ایل ایریا کورنگی نمبر
4
میں ادا کی جائے گی علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مرحوم کی نماز جنازہ
پڑھائیں گے۔ دریں اثناء جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر
سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ، نظام مصطفی پارٹی کے
سربراہ حاجی محمد حنیف طیب، مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ سید
حامد سعید کاظمی، جماعت اہلسنت پاکستان سندھ کے امیر پیر سید عاشق علی شاہ
جیلانی، علامہ محمد اکرم سعیدی، علامہ ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمن
چشتی نے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی
ہے -
19/05/2008
|
|
توہین رسالت کیخلاف اوآئی سی کا اجلاس بلایا جائے |
|
لندن
(پ ر) توہین رسالت اور اسلام کے خلاف بے بنیاد زہریلا مواد چھاپنے کے خلاف
مسلم سربراہ کانفرنس طلب کی جائے۔ اقوام متحدہ فوری طور پر بین المذاہب اعلیٰ
سطحی ادارہ قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم
اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے علی نوید قریشی کی رہائش گاہ پر جماعت کے
انٹرنیشنل رابطہ سیکرٹری عبدالرزاق ساجد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے
کہا کہ مغرب میں ایک خاص لابی منظم پلاننگ کے تحت مسلسل امت مسلمہ کے جذبات
مجروح کر رہی ہے اس لابی کی خواہش ہے کہ مسلمان مشتعل ہو کر ایسی پرتشدد
کارروائیاں کریں جس سے عالمی سطح پر مسلمانوں کے اوپر شدت پسندی کا لیبل
لگانا ممکن ہو سکے۔ اس سازش کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر فروغ عشق رسولصلی
اللہ علیہ وسلم
کی
تحریک شروع کی جائے۔ مسلمان اپنا کردار سیرت رسولصلی
اللہ علیہ وسلم
کے
سانچے میں ڈھال لیں تو اسلام کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔
(روزنامہ جنگ)
04/05/2008
|
|
پاکستان
ٹوٹنے کی باتیں یہودی مقاصد کو تقویت پہنچانا ہے
|
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید
ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے معرض وجود میں
آیا ہے۔ یہ پاکستان دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود قائم و دائم ہے۔ محض
سیاسی دکان چمکانے کیلئے پاکستان ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے دانستہ یا
نادانستہ یہودیوں کے مقاصد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان توڑنے کی باتیں
کرنے والے خود صفحہٴ ہستی سے مٹ جائیں گے لیکن پاکستان قائم و دائم رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے النساء کلب گلشن اقبال میں جماعت اہلسنت کراچی
کے زیر اہتمام ”تحفظ پاکستان کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی
صدارت علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کی جس میں حاجی محمد حنیف طیب‘ علامہ
ابرار احمد رحمانی‘ شاہ سراج الحق قادری‘ علامہ خلیل الرحمن چشتی‘ مولانا سید
عبدالوہاب قادری و دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ
مختلف فتنوں کے خلاف جماعت اہلسنت پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ
اتوار
۹مارچ کو لیاقت باغ‘ راولپنڈی میں ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ منعقد ہوگی۔ علامہ
سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو کلاشنکوف کلچر‘ دہشت
گردی‘ فرقہ واریت‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور پاکستان کے
اسلامی نظریاتی تشخص کو مٹانے کیلئے مذموم مہم شروع کررکھی ہے۔
(روزنامہ جنگ)
27/02/2008
|
|
توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ
اشاعت مسلمانوں کیخلاف سازش ہے
|
|
بریڈ فورڈ (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید
عبدالقادر جیلانی، سرپرست پیر سید منور حسین جماعتی، صاحبزادہ پیر محمد حبیب
الرحمن محبوبی، علامہسید زاہد حسین رضوی، صدر جماعت علامہ ظفر محمود مجددی،
جنرل سیکرٹری علامہ پیر منور حسین بخاری،علامہ پیر سید مزمل حسین جماعتی،
ترجمان علامہ سید ریاض حسین شاہ، سید شعیب حسین شاہ، ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمد
صادق ضیاء، حافظ فضل احمد قادری، علامہ سید احمد حسین ترمذی، علامہ احمد نثار
بیگ قادری، نائب صدر حافظ ظہیر احمد نقشبندی، نائب صدر حافظ ظہیر اقبال، حافظ
نعمت علی چشتی، قاری غلام سرور خان، نائب صدر حافظ عبدالغفور چشتی، حافظ محمد
شفیع، پیر سید نور احمد شاہ، علامہ سید انور شاہ کاظمی، حافظ عبدالرحمن، حافظ
خداداد صاحب قادری، علامہ عبدالباری چشتی، پیر سید دلدار علی شاہ، نائب صدر
مفتی اختر محمود نے ڈنمارک کے اخبارات میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت
کی پرزور مذمت کی اور اسے ملت اسلامیہ اور یورپ کے مسلمانوں کے خلاف ایک گہری
سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو برانگیختہ کرنے اور
نوجوانوں کو اشتعال دلا کر دہشت گرد قرار دینے کی ایک مذموم اور گھٹیا حرکت
جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ مسلمان اس سلسلے میں امن و امان کا خیال
رکھتے ہوئے اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں خاص کر ہمارے مسلمان
حکمران اور یورپ کے ممالک میں ممبران پارلیمنٹ اس سلسلے کو بند کرانے کے لئے
اپنا پرزور اور مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکومتیں بالخصوص
سعودی عرب، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل زبانی مذمت کی بجائے امریکہ اور اقوام
متحدہ سے سرکاری سطح پر رابطہ کر کے لائحہ عمل تیار کریں ورنہ دنیا ایک بڑے
حادثے کا شکار ہو سکتی ہے۔
(روزنامہ جنگ)
19/02/2008 |
|
اسوہ رسولﷺ
پر عمل معیار زندگی کی حقیقی بلندی ہے
|
|
کراچی (پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین
شاہ نے کہا ہے کہ اسوہ رسولصلی
اللہ علیہ وسلم
پر عمل پیرا ہونا معیار زندگی کی حقیقی بلندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ و
صدق کو شعار بنانے والے محبت و اخوت کو فروغ دیتے ہیں‘ فساد پھیلانے والے دین
سے ہر گز مخلص نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حق و سچائی کا علمبردار
ہوتا ہے جبکہ غرور و تکبر کرنے والا کبھی بھی حق و سچائی کا ساتھ نہیں دیتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کراچی کے زیراہتمام النساء کلب
گلشن اقبال میں درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں علامہ
سید شاہ تراب الحق قادری‘ حاجی محمدحنیف طیب‘ علامہ ابرار احمد رحمانی‘ علامہ
خلیل الرحمن چشتی‘ مولانا سید عبدالوہاب قادری‘ مولانا محمد اکرم سعیدیذ
ڈاکٹر عبدالرحیم‘ محمدحسین لاکھانی‘ قاضی نورالاسلام شمس‘ علامہ محمد رئیس
قادری‘ محمد احمدصدیقی‘ مولانا الطاف قادری‘ مولانا کامران قادری‘ مولانا
محمد ذاکر صدیقی‘ محمد جاوید قادری‘ زاہد اشتیاق خان قادری‘ مولانا سید راشد
علی قادری‘ مفتی احمر قادری‘ مولانا عبدالحفیظ معارفی‘ مولانا ناصر خان
ترابی‘ قاضی ارشاد حسین اشرفی‘ مولانا عاشق حسین سعیدی‘ محمد غفران قادری‘
مولانا عباس باروی‘ مولانا فخرالحسن شاہ‘ مولانا قاری سلیم بخاری‘ مولانا
سیدمحمود حسین شاہ اور دیگر علماء مشائخ اور کارکنان اہلسنت نے شرکت کی۔
علامہ ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام فلاح و نجات‘ امن و انصاف حقوق
انسانی کے تحفظ کا مذہب ہے‘ اسلام کافر کو نہیں بلکہ کفر کو مٹاتا ہے اور
ظالموں کو ظلم سے روکتا ہے‘ جو دین ایک انسانی قتل کو پوری انسانیت کا قتل
قرار دے اس کا دہشت گردی‘ ظلم و بربریت سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہوسکتا‘ آج جو
مسلمان تباہ حالی کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے‘ آج ہم
نے قرآن کریم کے احکامات کو پس پشت ڈال رکھا ہے‘ قرآن اور صاحب قرآن سے
ہمارا رشتہ جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہی ہمارا ایمان مضبوط ہوگا۔
(روزنامہ جنگ)
|
|
|
|